آل پاکستان ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 10 دسمبر سے شروع ہوگی

منگل 6 دسمبر 2016 11:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) آل پاکستان ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 10 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ کا افتتاح سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر کریں گے۔ سندھ ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رومیس علی نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 100 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ابھی تک 50 کھلاڑیوں کی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے اپنی رجسٹریشن کروائی ہے جن میں اسلام آباد، کراچی، پشاور، لاہور اور فیصل آباد سے کھلاڑیوں کے کھلاڑی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی (کل) جمعرات تک ٹورنامنٹ میں شرکت کی رجسٹر یشن کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں مختلف کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں ماسٹرز، اوپن سنگلز، ڈبلز، مکسڈ ٹیم، ویمنز سنگلز، انڈر12- اور انڈر- 24 کے مقابلے شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 18 دسمبر کو ہوگی جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ ہونگے جو چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔ چیمپئن شپ میں پانچ لاکھ کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 06/12/2016 - 11:41:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :