اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ میں فالکن کلب، ہماکلب، راوی کلب اور اسلام آباد اکیڈمی کی ٹیموں کی کامیابی

منگل 6 دسمبر 2016 11:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ کے تیسرے مرحلے میں فالکن کلب، ہماکلب، راوی کلب اور اسلام آباد اکیڈمی کی ٹیموں نے اپنے، اپنے میچز جیت لئے۔ فالکن کلب نے فیڈرل کلب کو 3-0 گول سے ہرا دیا، ہماکلب نے رمنا کلب کو 4-0 گول سے شکست دی، راوی کلب نے فیڈرل کلب کو 2-0 سے جبکہ اسلام آباد اکیڈمی نے روور کلب کو 4-0 گول سے شکست دے کر لیگ میں اپنے، اپنے گروپس کے میچز جیت لئے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ لیگ میں اسلام آباد کی بہترین 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں مہران کلب، غوری کلب، پاک سپورٹنگ کلب، ایورگرین کلب، ینگسٹر کلب، گروپ بی میں فالکن کلب، اکبر کلب، راوی کلب، فیڈرل کلب اور پونا کلب، گروپ سی میں اسلام آباد اکیڈمی کلب، الفیصل کلب، گنگال کلب، روور کلب، اسلام آباد کلب جبکہ گروپ ڈی میں ہما کلب، سی ڈی اے کلب، قائداعظم کلب، رمنا کلب اور القائم کلب شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 06/12/2016 - 11:41:30