بھارت کیخلاف ایک روزہ و ٹی 20سیریز

آئن مورگن کی قیادت میں 15رکنی انگلینڈ ٹیم کا اعلان ،بین ڈوکیٹ، اسٹیون فن اور جیمز وینس سیلکٹرز کو متاثر کرنے میں ناکام

منگل 6 دسمبر 2016 12:46

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی الگ الگ ٹیم کا اعلان کردیا جس میں ایوئن مورگن کی بنگلہ دیش کے دورے سے دست برداری کے بعد بطور کپتان واپسی ہوئی ہے۔30 سالہ مورگن نے حال ہی میں سیکیورٹی خدشات کے باعث بنگلہ دیش کے دورے سے دست بردار ہونے کا اعلان کیا تھا جبکہ اوپننگ بلے باز الیکس ہیلز کو بھی ٹیم میں واپس شامل کیا گیا ہے۔

بین ڈوکیٹ، اسٹیون فن اور جیمز وینس سیلکٹرز کو متاثر کرنے میں ناکام رہے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی ٹیم جاری ٹیسٹ سیریز کے بعد ہندوستان کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 15جنوری کو پونے میں ہوگا۔انگلینڈ کی روزہ ٹیم میں یہ کھلاڑی شامل ہیں۔ایوئن مورگن (کپتان)، معین علی، جوناتھن بیئراسٹو، جیک بال، سیمز بلنگز، جوز بٹلر، لیام ڈاؤسن، الیکس ہیلز، لیام پلنکٹ، عادل راشد، جو روٹ، جیسن روئے، بین اسٹوکس، ڈیوڈ ویلی، کرس ووکسانگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم : ایوئن مورگن (کپتان)، معین علی، سیمز بلنگز، جوز بٹلر، لیام ڈاؤسن، الیکس ہیلز، کرس جارڈن، ٹیمال ملز، لیام پلنکٹ، عادل راشد، جو روٹ، جیسن روئے، بین اسٹوکس، ڈیوڈ ویلی ہے ۔
وقت اشاعت : 06/12/2016 - 12:46:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :