مصباح کا اپنے بیمار فین روحان کے علاج کا آدھا خرچ اٹھانے کا اعلان

مصباح الحق کی جانب سے مالی مدد کا سن کر روحان احمد قومی کپتان کا مشکور ہے

منگل 6 دسمبر 2016 12:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) فین تو بہت ہوتے ہیں مگر مصباح الحق جیسے سٹار کم کم ہی ہوتے ہیں، اپنے ننھے فین کی بیماری کا سن کر قومی کپتان نے آدھا خرچ اٹھا لیا اور باقی کیلئے اپنی شرٹ اور بیٹ نیلامی کیلئے رکھ دیئے۔

(جاری ہے)

مصباح الحق نے کب کھیلنا شروع کیا، کب سنچری کی، جب جب جو بھی کیا، ان کے ننھے فین روحان احمد کے لئے سب لایئو میچ جیسا ہے۔ مگر دل میں سوراخ نے روحان احمد کو کرکٹ سے دور کر دیا۔ مصباح الحق نے علاج کا آدھا خرچ بھیجوا دیا۔مصباح الحق کی جانب سے مالی مدد کا سن کر روحان احمد قومی کپتان کا مشکور ہے۔ ۔
وقت اشاعت : 06/12/2016 - 12:52:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :