سڈنی گراؤنڈ پر سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ

اسٹیو اسمتھ کے 164رنز کی بدولت 324رنز کا ہدف سڈنی میں سب سے بڑا انفرادی سکور

منگل 6 دسمبر 2016 13:06

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے 164 رن بناتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی ٹیم کے اسکور کو 324 رن تک پہونچادیا۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے کسی بھی ونڈے انٹرنیشنل میچ میں ہی اب تک کا سب سے بڑا انفرادی اسکور بھی ہے۔ اسمتھ کی ساتویں ونڈے سنچری تھی جس میں ان کے چار چھکے اور 14 چوکے بھی شامل ہیں۔

یہ آسٹریلیا کے کسی کھلاڑی کی ساتویں بڑی اننگز ہے۔

(جاری ہے)

اس گراؤنڈ پر گزشتہ سال کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلرس نے 162 رن بنایا تھا۔ اسمتھ کی ٹاپ رینک ٹیم کو اکٹوبر کے دوران جنوبی افریقہ کے خلاف 5-0 سے شکست ہوگئی تھی اور 21 ویں اوور میں چار وکٹ کے نقصان سے 92 رن کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ اسمتھ اپنی اس طوفانی اننگز میں تین مرتبہ آؤٹ ہونے سے بال بال بچ گئے۔ جس کے باوجود انہوں نے اپنی زندگی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے جارحانہ بیٹنگ کی۔ اسمتھ نے اپنی اننگز کے اختتام کے بعد کہا کہ ’’شاید میری قسمت نے بھی ساتھ دیا ہے۔ لیکن آپ کو اس (قسمت) کا بہتر استعمال کرتے ہوئے اس کا فائدہ اٹھانا ہوتا ہے۔
وقت اشاعت : 06/12/2016 - 13:06:31