پاکستانی نژاد امریکی ریسلر مصطفیٰ علی ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بن گئے

منگل 6 دسمبر 2016 13:06

پاکستانی نژاد امریکی ریسلر مصطفیٰ علی ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بن گئے

سٹیم فورڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء)پاکستانی نڑاد امریکی ریسلر مصطفیٰ علی پہلی بار پروفیشنل ریسلنگ ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بن گئے۔ کہتے ہیں میں مسلمان ہوں اور پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن کا حصہ بننا ہر ریسلرز کا خواب ہوتا ہے اور پہلی بار ایک پاکستانی مصطفیٰ علی ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ کمپنی سے منسلک ہو گئے۔

(جاری ہے)

شکاگو میں پیدا ہونے والے مصطفیٰ علی پہلے پاکستانی ریسلر ہیں جو ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بنے۔ قومی ریسلر کو ڈبلیو ڈبلیو ای نے نئے شو 205 لائیو کیلئے کنٹریکٹ دے دیا۔ مصطفی کو کروزر ویٹ کیٹیگری میں رکھا گیا ہے جہاں ریسلر کا وزن 105 پاؤنڈز سے زیادہ نہیں ہو سکتا۔ ڈبلیو ڈبلیو ای میں ان کی فائٹ رواں ماہ امریکی ریسلر بروک لیسنر سے متوقع ہے۔ ۔

وقت اشاعت : 06/12/2016 - 13:06:31