18 واں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ ، شاہ جمال گرین نے لاہور سپارٹن کو 15 رنز سے ہرادیا

منگل 6 دسمبر 2016 13:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) 18 ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کے میچ میں شاہ جمال گرین نے لاہور سپارٹن کو 15 رنز سے ہرادیا۔ شاہ فیصل کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں شاہ جمال گرین نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے۔ محمد ندیم نے شانداربیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 90، عظیم اسلم 70 اور عفران سلمان نے 53 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

لاہور سپارٹن کی طرف سے حافظ وسیم نے 2/40 اور عرفان شاہ نے 1/29 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں لاہور سپارٹن مقررہ 30 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 251 رنز بناسکی۔ طاہر سعید نے 89، ظہیر اقبال 79 اور امجد خان نے 32 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ شاہ جمال گرین کی طرف سے عمران حیدر نے 3/30، عالمگیر حسین 2/33 اور عظیم اسلم نے 1/35، وکٹ حاصل کیں۔ عدنان رشید، وقاص احمد امپائر جبکہ وقار احمد سکورر تھے۔
وقت اشاعت : 06/12/2016 - 13:42:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :