بھارتی کر کٹرز نے شعیب اختر کو سب سے بڑا پھینکو کرکٹرقرار دیدیا

شعیب کے مطابق انکے گھر اٹلی اور سپین میں بھی ہیں مگر جب بھی وہ ہمیں مدعو کرتے ہیں تو خود موجود نہیں ہوتے، یوراج،ہربھجن سنگھ

منگل 6 دسمبر 2016 13:59

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 دسمبر2016ء) بھارت کے کر کٹر ہربھجن اور یوراج سنگھ نے شعیب اختر کو سب سے بڑا پھینکو کرکٹر قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

ایک نجی چینل کے پروگرام یادوں کی بارات میں ہربھجن اور یوراج سنگھ سے جب سوال کیا گیا کہ ان کے نزدیک لمبی لمبی شیخیاں بگھارنے والا کرکٹر کون ہے تو دونوں نے ہی جواب میں شعیب اختر کا ہی نام تحریرکیا، جب ان سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو یوراج نے کہا کہ شعیب کے بقول ان کے دنیا بھر میں گھر موجود ہیں، اٹلی والے گھر کی قیمت 2 ملین ہے، پانچ ملین ڈالرکا ایک گھر اسپین میں ہے، کرکٹ میں ہمیں بھی دولت ملی مگر اتنی نہیں، نہ جانے شعیب احتر نے کہاں سے یہ گھر خرید لیے، جب بھی وہ ہمیں وہاں مدعو کرتے ہیں تو خود موجود نہیں ہوتے۔

ہربھجن نے شعیب کے ساتھ رویندرا جڈیجا کو بھی پھینکو قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گھوڑوں کا سائز بہت بڑا بتاتا اور اس کا کہنا ہے کہ اس کے گھوڑے اونٹوں جتنے بڑے ہیں۔
وقت اشاعت : 06/12/2016 - 13:59:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :