ہربھجن ،یوراج سنگھ نے شعیب اختر کو سب سے بڑا ”گپو“ کرکٹرقرار دیدیا

منگل 6 دسمبر 2016 14:06

ہربھجن ،یوراج سنگھ نے شعیب اختر کو سب سے بڑا ”گپو“ کرکٹرقرار دیدیا

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6دسمبر۔2016ء ) بھارتی کرکٹرز ہربھجن سنگھ اور یوراج سنگھ نے پاکستانی سپیڈ سٹار شعیب اختر کو سب سے بڑا ”گپو“ کرکٹر قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

ایک نجی چینل کے پروگرام ” یادوں کی بارات“ میں ہربھجن اور یوراج سنگھ سے جب سوال ہوا کہ ان کے نزدیک لمبی لمبی شیخیاں بگھارنے والا کرکٹر کون ہے تو دونوں نے ہی شعیب اختر کا نام تحریرکیا، وجہ پوچھے جانے پر یوراج سنگھ کا کہنا تھا کہ شعیب کے بقول ان کے دنیا بھر میں گھر موجود ہیں، اٹلی والے گھر کی قیمت 2 ملین ہے ، 5 ملین ڈالرکا ایک گھر سپین میں ہے ، کرکٹ سے ہمیں بھی دولت ملی مگر اتنی نہیں، پتہ نہیں شعیب اختر نے کہاں سے یہ گھر خرید لیے ، وہ جب بھی ہمیں وہاں مدعو کرتے ہیں تو خود موجود نہیں ہوتے ۔

ہربھجن نے شعیب کے ساتھ رویندرا جدیجہ کو بھی ”پھینکو“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گھوڑوں کا سائز بہت بڑا بتاتا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس کے گھوڑے اونٹوں جتنے بڑے ہیں۔

وقت اشاعت : 06/12/2016 - 14:06:16