18واں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ شاہ جمال گرین نے لاہور سپارٹن کو 15 رنز سے ہرا دیا

منگل 6 دسمبر 2016 14:32

لاہور۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) 18 ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کے میچ میں شاہ جمال گرین نے لاہور سپارٹن کو 15 رنز سے ہرا دیا۔ شاہ فیصل کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں شاہ جمال گرین نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے اور لاہور سپارٹن کو میچ میں کامیابی کے لئے 267 رنز کا ہدف دیا۔

(جاری ہے)

محمد ندیم نے شانداربیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 90، عظیم اسلم 70 اور عفران سلمان نے 53 رنز بنائے۔ لاہور سپارٹن کی طرف سے حافظ وسیم نے 2 اور عرفان شاہ نے 1 کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں لاہور سپارٹن کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں مقررہ 30 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 251 رنز بناسکی۔ طاہر سعید نے 89، ظہیر اقبال 79 اور امجد خان نے 32 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ شاہ جمال گرین کی طرف سے عمران حیدر نے 3، عالمگیر حسین 2 اور عظیم اسلم نے 1، وکٹ حاصل کی۔ عدنان رشید، وقاص احمد امپائر جبکہ وقار احمد سکورر تھے۔
وقت اشاعت : 06/12/2016 - 14:32:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :