اپالو سپورٹس نے کینٹ جمخانہ کو 23 رنز سے ہرادیا ، قاسم اکرم اور محمد اسد کی سنچریاں

منگل 6 دسمبر 2016 14:32

لاہور۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں اپالو سپورٹس نے کینٹ جمخانہ کو 23 رنز سے ہرادیا۔ اپالو سپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 290 رنز بنائے۔ قاسم اکرم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرائونڈ کے چاروں طرف آزادانہ سٹروک کا استعمال کرتے ہوئے 140، راجہ وسیم 70 اور دلشاد حنیف نے 25 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

کینٹ جمخانہ کی طرف سے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے رضوان فیصل نے 5 اور اویس نے 2 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں کینٹ جمخانہ 34 اوورزمیں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 267 رنز بناسکی۔ محمد اسد نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 107، کلیم اللہ 68 اور آفتاب نے 30 رنز بنائے۔ اپالو سپورٹس کی جانب سے انس رضا نے 4، محمد اویس اور منیب بٹ نے 2,2 وکٹ حاصل کیں۔ میچ کے اختتام پر کرکٹ پرموٹر حاجی میاں محمد الیاس مغل نے قاسم اکرم کے شاندار کھیل پر انہیں مین آف دی میچ کا انعام دیا۔
وقت اشاعت : 06/12/2016 - 14:32:17