پاکستانی جونیئر ہاکی ٹیم کو بھارتی ویزے تو نہ ملے ، پاسپورٹس بھی پھنس گئے

منگل 6 دسمبر 2016 14:22

پاکستانی جونیئر ہاکی ٹیم کو بھارتی ویزے تو نہ ملے ، پاسپورٹس بھی پھنس گئے

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6دسمبر۔2016ء ) پاکستانی جونیئر ہاکی ٹیم کو ویزے دینے میں جان بوجھ کر تاخیر کرنے کے بعد اب بھارتی سفارتخانہ ویزوں کی واپسی میں بھی ٹال مٹول سے کام لینے لگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارت جانا تھا اور ویزوں کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کے پاسپورٹس بھارتی سفارتخانے کو دئیے گئے تاہم مودی سرکار کی ایماء پر بھارتی سفارتخانے نے ویزے دینے سے تو صاف انکار کر دیا لیکن اب پاسپورٹس واپس کرنے کیلئے بھی ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے جس کے باعث ملائیشیاء اور اومان میں شیڈول ہاکی لیگز میں پاکستانی جونیئر ہاکی ٹیم کی شرکت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے ۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکریٹری شہبا ز سینئر کے مطابق پاسپورٹس کی واپسی کیلئے بھارتی سفارتخانے کیساتھ ای میل کے ذریعے 2 مرتبہ رابطہ کیا گیا ہے لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

وقت اشاعت : 06/12/2016 - 14:22:07