آل پاکستان ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 10 دسمبر سے شروع ہوگی

منگل 6 دسمبر 2016 14:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) آل پاکستان ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 10 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ کا افتتاح سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر کریں گے۔

(جاری ہے)

سندھ ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رومیس علی نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 100 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ابھی تک 50 کھلاڑیوں کی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے اپنی رجسٹریشن کروائی ہے جن میں اسلام آباد، کراچی، پشاور، لاہور اور فیصل آباد سے کھلاڑیوں کے کھلاڑی شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 06/12/2016 - 14:37:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :