برسبین انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 2 جنوری 2017ء سے شروع ہوگا

مردوں میں میلوس ر آنک اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے،خواتین میں وکٹوریہ آزارینکا ٹائٹل کے دفاع کے لئے میدان میں اترینگی

منگل 6 دسمبر 2016 14:37

برسبین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) برسبین انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 2 جنوری 2017ء سے آسٹریلیا کے مشہور شہر برسبین میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے صفہ اول کے کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں میں میلوس ر آنک اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے جبکہ خواتین کے مقابلوں میں وکٹوریہ آزارینکا ٹائٹل کے دفاع کے لئے میدان میں اترینگی۔ ٹورنامنٹ ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائیگا، سات روزہ ایونٹ کا اختتام 8 جنوری کو ہوگا۔
وقت اشاعت : 06/12/2016 - 14:37:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :