انگلش پریمیئر لیگ، مڈلزبرگ نے ہل سٹی فٹ بال ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے ہرا دیا

منگل 6 دسمبر 2016 14:37

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) مڈلزبرگ فٹ بال ٹیم نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک اہم میچ میں ہل سٹی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-0 سے ہرا دیا، گاسٹن رامیرز نے واحد گول کرکے اپنی ٹیم مڈلزبرگ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

میچ کے ہاف پر دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا۔ گاسٹن رامیرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کے 60 ویں منٹ میں فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم مڈلزبرگ کو کامیابی دلائی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو دفاعی کھیل کی وجہ سے ہاف تک کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیابی نہیں کرسکی۔
وقت اشاعت : 06/12/2016 - 14:37:57