آسٹریلیا کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فتح سے کرینگے ، یونس خان

کھلاڑیوں کو کھیل کے تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا

منگل 6 دسمبر 2016 14:47

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز یونس خان نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فتح سے کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کو شکست دینے کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان اور آسٹریلیاکی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 15 دسمبر سے برسبین میں شروع ہوگا۔

یونس خان نے کہا کہ کینگروز کو ان کی سرزمین پر ہرانا کسی چیلنج سے کم نہیں مگر ہم پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترینگے سیریز میں میزبان کو ٹف ٹائم دینگے ۔ یونس خان نے کہا کہ ہمیں مربوط حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا ہماری ٹیم متوازن ہے تاہم جیت کیلئے تمام شعبوں میں یکساں کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔
وقت اشاعت : 06/12/2016 - 14:47:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :