کین ولیمسن ون ڈے میچز کی سنچری مکمل کرنے والے 23ویں کیوی پلیئر بن گئے

منگل 6 دسمبر 2016 16:30

کینبرا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز کین ولیمسن نے ون ڈے میچز کی سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے 23ویں کیوی بلے باز بن گئے ہیں۔ ولیمسن نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شرکت کے ساتھ ہی یہ اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی طرف سے زیادہ ایک روزہ میچز کھیلنے کا اعزاز ڈینئل ویٹوری کو حاصل ہے جنہوں نے 291 میچز کھیل رکھے ہیں۔ ولیمسن نے 2010ء میں ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس وقت ان کا شمار نیوزی لینڈ کے منجھے ہوئے بلے بازوں میں کیا جاتا ہے، انہوں نے چھ برس کے دوران کیریئر کے سو میچز مکمل کئے۔
وقت اشاعت : 06/12/2016 - 16:30:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :