جونیئر ہاکی ٹیم کو پہلے تو بھارتی ویزے نہ ملے، بھارتی سفارتخانے میں پاسپورٹس بھی پھنس گئے

پی ایچ ایف نے پاسپورٹس کی واپسی کیلئے بھارتی سفارتخانے کیساتھ ای میل کے ذریعے 2 مرتبہ رابطہ کیا لیکن مسلسل ٹال مٹول کیاجارہا ہے

منگل 6 دسمبر 2016 16:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) پاکستانی جونیئر ہاکی ٹیم کو پہلے تو بھارتی ویزے نہ ملے اور اب ان کے پاسپورٹس بھی بھارتی سفارتخانے میں پھنس گئے ہیں اور ان کی واپسی کیلئے ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارت جانا تھا اور ویزوں کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کے پاسپورٹس بھارتی سفارتخانے کو دئیے گئے۔

بھارت نے ویزے دینے سے تو صاف انکار کر دیا لیکن اب پاسپورٹس واپس کرنے کیلئے بھی ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے جس کے باعث دیگر ٹورنامنٹس میں پاکستانی جونیئر ہاکی ٹیم کی شرکت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے مطابق پاسپورٹس کی واپسی کیلئے بھارتی سفارتخانے کیساتھ ای میل کے ذریعے 2 مرتبہ رابطہ کیا گیا ہے لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔۔
وقت اشاعت : 06/12/2016 - 16:37:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :