کین ولیمسن ون ڈے کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے 11ویں کیوی بلے باز بن گئے

منگل 6 دسمبر 2016 16:53

کینبرا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز کین ولیمسن نے ون ڈے کرکٹ میں سابق ہم وطن بلے باز جان رائٹ کا ریکارڈ توڑ دیا، اس کے ساتھ ہی ولیمسن زیادہ رنز بنانے والے 11ویں کیوی بلے باز بن گئے، ولیمسن نے کینگروز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 81 رنز کی اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، رائٹ نے 3891 رنز بنا رکھے تھے جبکہ ولیمسن نے 3967 رنز بنا لئے ہیں جس میں ان کی 8 سنچریاں اور 26 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کیویز کی جانب سے ایک روزہ میچز میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز سٹیفن فلیمنگ کو حاصل ہے جنہوں نے 8007 رنز بنا رکھے ہیں۔ منگل کو کینگروز کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں ولیمسن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 81 رنز بنانے کے بعد پیٹ کمنز کی گیند کا نشانہ بنے۔ ولیمسن نے اب تک
وقت اشاعت : 06/12/2016 - 16:53:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :