ایشین نیٹ بال چیمپین شپ، پاکستان ٹیم ملائیشیاء پہنچ گئی

بدھ 7 دسمبر 2016 11:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) 12 رکنی قومی ٹیم ا یشین نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کے لئے ملائیشیاء پہنچ گئی ہے۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے اے پی پی کو بتایا کہ 12 رکنی پاکستان ٹیم کے کپتان محمد اختر ہونگے دیگر کھلاڑیوں میں محمد ظہویر، صمد مسعود، عمیر حسن، اعجازالحق، عامر رشید ، زاہد اقبال، خورشید احمد، عثمان بشیر، عبدالحق، فیصل الرحمن اور علی رضا شامل ہیں جبکہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری محمد ریاض ٹیم منیجر، انوار احمد انصاری ٹیم کوچ اور یاسر جاوید کو اسسٹنٹ کوچ و فزیکل ٹرینر شامل ہیں۔

ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 9 دسمبر سے 11 دسمبر تک ملائیشیاء میں کھیلی جائے گی جس میں 6 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان، بھارت، سنگاپور، ملائیشیا، ہانگ کانگ اور برونائی کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں9 دسمبر کو پاکستان اپنا پہلا میچ سنگاپور کے خلاف، دوسرامیچ ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا، 10 دسمبر کو پاکستان اپنا تیسرا میچ برونائی کے خلاف، چوتھا میچ بھارت کے خلاف جبکہ لیگ کا اپنا پانچویں اور آخری میچ میزبان ملائیشیاء کے خلاف کھیلے گا۔ چیمپین شپ کا فائنل11 دسمبر کو کھیلا جائے گا اور اسی روز فائنل سے قبل تیسری پوزیشن کا میچ کھیلاجائے گا۔
وقت اشاعت : 07/12/2016 - 11:51:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :