اسلام آباد انٹرکلب ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل میچ 10 دسمبرکو کھیلا جائیگا

بدھ 7 دسمبر 2016 11:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) فیصل کلب اور نشتر کلب کی ٹیموں کے درمیان اسلام آباد انٹرکلب ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل میچ 10 دسمبر کو نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ فیصل کلب کے سیکرٹری محمد حفیظ نے بتایا کہ فیصل کلب کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے جس میں کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

امید ہے کہ فیصل کلب ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرے گی۔

واضع رہے کہ فیصل کلب نے اپنے پری کوارٹر فائنل میچ میں اپکس کلب کو 11-0 گول سے، کوارٹر فائنل میں کیپیٹل سٹار کلب 2-1 گول سے اور سیمی فائنل میچ میں ریڈٹائیگرز کلب کو 4-1 گول سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے اور فائنل میچ نشتر کلب کے خلاف 10 دسمبر کو نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 07/12/2016 - 11:51:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :