عمر کی 40 بہاریں دیکھنے کے بعد زیادہ ٹیسٹ رنز، مصباح کا تیسرا نمبر

بدھ 7 دسمبر 2016 12:14

عمر کی 40 بہاریں دیکھنے کے بعد زیادہ ٹیسٹ رنز، مصباح کا تیسرا نمبر

کینز(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7دسمبر۔2016ء )ٹیسٹ کپتان مصباح الحق 40 برس کی عمر کے بعد زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں ۔42سالہ مصباح الحق نے دو سال قبل اپنی 40 ویں سالگرہ منانے کے بعد سے اب تک پانچ روزہ کرکٹ میں1657 رنز سکور کر لیے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس فہرست میں 1922 ء میں 40 سالگرہ منانے والے سابق برطانوی بلے باز سر جیک ہوبز 2440 رنز کے ساتھ ٹاپ پر ہیں،ایک اور سابق برطانوی بلے باز پیٹسی ہینڈرین نے 40سال کا ہونے کے بعد 1901 رنز بنائے ، انھوں نے اپنی 40 ویں سالگرہ 1929 ء میں منائی تھی۔

مصباح الحق کو 40 برس کا ہونے کے بعد ون ڈے فارمیٹ میں سب سے زیادہ 595 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے ، ان کے بعد متحدہ عرب امارات کے خرم خان 489 رنز کے ساتھ موجود ہیں،ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان سر کلائیو لائیڈ نے 368 رنز بنائے تھے ۔

وقت اشاعت : 07/12/2016 - 12:14:48