پہلی اسلام آباد اوپن آرچری چمپئن شپ 23 دسمبر سے شروع ہوگی،منظر شاہ

چمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے ،ْ

بدھ 7 دسمبر 2016 12:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء)اسلام آباد آرچری ایسوسی ایشن اور پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام پہلی دو روزہ اسلام آباد اوپن آرچری چمپئن شپ 23 دسمبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی، اسلام آباد آرچری ایسوسی ایشن کے صدر منظر شاہ نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے اور تیاریاں زور وشور پر ہیں، چمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنی رجسٹریشن 12 دسمبر تک کروا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ کا افتتاح پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا کریں گے ،ْ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ ہونگے جو چمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے، چمپئن شپ میں ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 07/12/2016 - 12:35:38