جے للیتا کی موت، چنئی ٹیسٹ دوسرے مقام پر منتقل کرنے پر غور

ہم لوگوں کے جذبات پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں ، مقامی ایسوسی ایش کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، سیکرٹری انڈین کرکٹ بورڈ

بدھ 7 دسمبر 2016 13:21

چنئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) انڈین کرکٹ بورڈ انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان چنئی میں 16 دسمبر سے شروع ہونے والے پانچویں ٹیسٹ میچ کو مقامی رہنما جے للیتا کی موت کے بعد دوسرے مقام پر منتقل کرنے پر غور کر رہا ہے۔انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹیسٹ چنئی میں 16 سے 20 دسمبر کے درمیان جائے گا۔انڈین کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری اجے شرائیک کا کہنا ہے 'ہم چنئی کے لوگوں کے جذبات پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں مقامی ایسوسی ایش کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔

(جاری ہے)

'انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جا رہی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان ملک کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔راجکوٹ میں انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا تھا۔وشاکھاپنٹم میں کھیلے جانے والیدوسرے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو 246 رنز سے ہرایا تھا جب کہ موہالی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ بھی انڈیا نے انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ جمعرات سے ممبئی میں شروع ہو گا۔۔
وقت اشاعت : 07/12/2016 - 13:21:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :