پاک بھارت دشمنی ، انگلینڈ بورڈ کیش کرانے کی پلاننگ کرنے لگا

ورلڈ کپ 2019 میں میگا مقابلے کیلیے لندن کے اولمپک اسٹیڈیم پر نگاہیں جمالیں

بدھ 7 دسمبر 2016 13:24

پاک بھارت دشمنی ، انگلینڈ بورڈ کیش کرانے کی پلاننگ کرنے لگا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) انگلینڈ بھی پاک بھارت دشمنی کو کیش کرانے کی پلاننگ کرنے لگا، بورڈ نے ورلڈ کپ 2019 میں میگا مقابلے کیلیے لندن کے اولمپک اسٹیڈیم پر نگاہیں جمالیں،60 ہزار تماشائیوں کی گنجائش نے اسے بہت دور کی سوچنے پر مجبور کردیا، چھوٹی باؤنڈریز کی وجہ سے آئی سی سی کی خصوصی اجازت درکار ہوگی، کاؤنٹیز کی جانب سے مخالفت کا خطرہ بھی موجود رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈا آئندہ برس جون میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کررہا ہے جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ ایجبسٹن میں ہوگا، وہاں میچ کی ٹکٹیں فروخت شروع ہونے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی ختم ہوگئیں۔ اسی بات نے انگلش بورڈ کو ورلڈ کپ 2019 کے لیے لندن کے 60 ہزار تماشائیوں کی گنجائش رکھنے والے اولمپک اسٹیڈیم پر غور کرنے کیلیے مجبور کردیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ اسٹیڈیم اس وقت ویسٹ ہام یونائیٹڈ کے زیر استعمال ہے تاہم ورلڈ کپ میچز کا وقت فٹبال کے حوالے سے آف سیزن ہوگا۔انگلش بورڈ پاک بھارت جیسے میگا مقابلوں کا انعقاد لندن اسٹیڈیم میں کرنا چاہتا ہے جس کی گنجائش انگلینڈ میں موجود کسی بھی کرکٹ اسٹیڈیم سے دگنی ہے۔ اگر یہاں پر کرکٹ میچ ہوتے ہیں تو پھر اسٹینڈز کو بھرنے کیلیے ٹکٹوں کے نرخ تھوڑے کم ہی رکھے جائینگے۔ ۔

وقت اشاعت : 07/12/2016 - 13:24:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :