فٹبال ورلڈ کپ 2014: برازیل میں تعمیراتی ٹھیکوں میں گھپلوں کا انکشاف

بدھ 7 دسمبر 2016 13:24

فٹبال ورلڈ کپ 2014: برازیل میں تعمیراتی ٹھیکوں میں گھپلوں کا انکشاف

برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) تعمیراتی کمپنی نے اعتراف کیاکہ فٹبال ورلڈ کپ 2014 کیلیے معاہدوں میں فکسڈ بڈنگ کیلیے’ گٹھ جوڑ‘ کیا گیا تھا، یہ انکشاف برازیلین حکام نے گذشتہ دن کیا۔

(جاری ہے)

ریاستی اینٹی ٹرسٹ حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ہونے والی تحقیقات کے تانے بانے ماضی میں پیٹروبارس کرپشن اسکینڈل سے بھی ملتے ہیں، جس میں کئی برازیلین سیاستدان ملوث پائے گئے تھے، ایڈمنسٹریٹو اکنامک ڈیفنس کونسل (سی اے ڈی ای ) نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ انھیں ورلڈ کپ اسٹیڈیمز کے تعمیراتی کام کے حوالے سے کم از کم پانچ عوامی کالز کے شواہد ملے ہیں، جس کا تعلق ’’کارٹل‘‘ سے ہے۔

تعمیراتی کمپنی آندررید گوئٹریز نے حکام سے تحقیقات میں تعاون کرنے پر رضامندی ظاہر کی جس کے بعد اس میں مزید انکشافات ہوتے چلے گئے، ان میں ریو ڈی جنیرو کے مشہور ماریکانا اسٹیڈیم سے لیکر دیگر تزئین و آرائش کے معاہدے بھی شامل ہیں، ورلڈ کپ اسٹیڈیم معاملے میں تعمیراتی فرمز نے 2007 اور 2011 کے درمیان معاہدے پانے کیلیے باہمی طور پر گٹھ جوڑکیا تھا، سی اے ڈی ای کی تحقیقات میں دیگر پانچ کمپنیوں کے نام بھی سامنے آئیہیں، جس میں اوڈیربریکٹ بھی شامل ہے۔۔

وقت اشاعت : 07/12/2016 - 13:24:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :