کینز: پاکستان ٹیم کی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی تیاریاں عروج پر

مصباح الحق کی باونسی وکٹ پر بیٹنگ کی مہارت حاصل کرنے کے لیے سلیب پر بیٹنگ پریکٹس

بدھ 7 دسمبر 2016 13:26

کینز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم نے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی تیاری شروع کر دی ہے۔ قومی ٹیم نے کینز میں فلڈ لٹسن میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ 15 دسمبر سے برسبین میں کھیلنا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم 3روزہ ڈے نائٹ میچ کینز میں کھیلے گی۔قومی کھلاڑیوں نے ا کینز ہی میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا، جس میں کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی ہے۔ کپتان مصباح الحق نے باونسی وکٹ پر بیٹنگ کی مہارت حاصل کرنے کے لیے سلیب پر بیٹنگ پریکٹس بھی کی ہے۔۔
وقت اشاعت : 07/12/2016 - 13:26:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :