بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہوگا

بدھ 7 دسمبر 2016 13:27

بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہوگا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا ٹیسٹ جمعرات سے ممبئی میں شروع ہو گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے، انگلش ٹیم کیلئے یہ ٹیسٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اسے سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہو گا۔

(جاری ہے)

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوا تھا جبکہ اس کے بعد بھارت نے مسلسل دو ٹیسٹ جیت کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ انگلینڈ ٹیم کی قیادت ایلسٹرکک کررہے ہیں جبکہ میزبان ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 07/12/2016 - 13:27:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :