کیویز کے خلاف سیریز کلین سوئپ کیلئے کارکردگی کو برقرا رکھنا ہوگی، ڈیوڈ وارنر

بدھ 7 دسمبر 2016 13:27

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں کامیابی کے لئے کارکردگی کو برقرار رکھنا ہوگی، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور کیویز کے خلاف آخری ون ڈے میچ کے لئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا مسلسل دو میچوں میں کامیابی کے باوجود کیویز کو آخری ون ڈے میچ میں آسان نہیں لیں گے۔ کینگروز کو تین میچوں کی سیریز میں کیویز کے خلاف 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔۔
وقت اشاعت : 07/12/2016 - 13:27:09