انگلینڈ ٹیم کو چوتھے ٹیسٹ میں بھی شکست دیکر سیریز اپنے نام کرینگے، ایشون

بدھ 7 دسمبر 2016 13:27

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر روی چندرن ایشون نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں بھی شاندار کارکردگی کی بدولت اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مہمان ٹیم کو آئندہ میچ میں شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز 3-0 سے اپنے نام کریگی اور ٹیم انگلینڈ کے خلاف چوتھے میچ میں شرکت کیلئے بے تاب ہے۔ بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ کل جمعرات سے ممبئی میں شروع ہوگا۔
وقت اشاعت : 07/12/2016 - 13:27:09