پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے یوتھ ایشیا کپ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا

بدھ 7 دسمبر 2016 13:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے یوتھ ایشیا کپ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ۔ کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ انڈر 19 ٹیم کے پہلے ایونٹ میں اچھا تاثر قائم کرنے کے لئے پر امید ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میںکیمپ لگایا گیا ہے اگرچہ یہ مختصر دورانیے کا کیمپ ہے لیکن اس سے پہلے نوجوان کھلاڑی ایک ماہ کے ہائی پرفارمنس کیمپ میں ضرور شریک ہو چکے ہیں اس لئے مینجمنٹ ان کھلاڑیوں سے بڑی امید وابستہ کئے ہوئے ہے۔

کھلاڑی بیٹنگ اور باولنگ میں خاصے بہتر ہیں۔ کیمپ میں فیلڈنگ اور فٹنس پر زیادہ کام کیا جارہا ہے۔2018 میں ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ 13 سے 24 دسمبر تک سری لنکا میں ہونے والے یوتھ ایشیا کپ میں یہ پتا چل جائے گا کہ اس ٹیم میں کتنا دم خم ہے۔
وقت اشاعت : 07/12/2016 - 13:50:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :