قائداعظم ٹرافی میں کامران اکمل کامیاب ترین بیٹسمین رہے

بدھ 7 دسمبر 2016 13:50

قائداعظم ٹرافی میں کامران اکمل کامیاب ترین بیٹسمین رہے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) قائداعظم ٹرافی میں کامران اکمل کامیاب ترین بیٹسمین رہے ۔انہوں نے واپڈاکی جانب سے کھیلتے ہوئی8میچوں کی 13 اننگز میں 83.33 کی اوسط سی1000رنزبنائے جن میں5سنچریاں اور3نصف سنچریاں شامل ہیں ان کازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور 162 رنز ہے۔

(جاری ہے)

دوسرے نمبرپرسوئی ساؤتھرن گیس کمپنی کے آصف ذاکر نی9میچوں کی11اننگزمیں85.30کی اوسط سی853رنزبنائے جن میں4سنچریاں اور2نصف سنچریاں شامل ہیں ان کازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور200رنزناٹ آؤٹ ہے۔تیسرے نمبرپرنیشنل بنک کے عثمان صلاح الدین نی10میچوں کی17اننگزمیں70.25کی اوسط سی843رنزبنائے جن میں3سنچریاں اور5نصف سنچریاں شامل ہیں ان کازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور113رنزناٹ آؤٹ ہے۔

وقت اشاعت : 07/12/2016 - 13:50:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :