چوتھی نیشنل بنک ویمن سنیئر/جونیئرپاورلفٹنگ چمپئن شپ 11دسمبرسے شروع ہوگی

بدھ 7 دسمبر 2016 13:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) چوتھی نیشنل بنک ویمن سنیئر/جونیئرپاورلفٹنگ چمپئن شپ 11دسمبرسے نشترجمنیزیم پنجاب سٹیڈیم لاہورمیں ہوگی۔جس میں سکاٹ ،پنچ پریس اورڈیڈلفٹ کے مقابلے ہونگے۔

(جاری ہے)

آرگنائزنگ سیکرٹری عقیل جاویدبٹ کے مطابق ایونٹ میں شرکت کے لئے سکولز،کالجزاوریونیورسٹیوں سمیت مختلف کلبوں کوشرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔اس ایونٹ سے پاکستان کوکئی اچھی کھلاڑی ملنے کی توقع ہے جوانٹرنیشنل سطح پرپاکستان کانام روشن کریں گی۔
وقت اشاعت : 07/12/2016 - 13:50:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :