پونٹنگ اور میتھیوہیڈن کا ریکارڈ پاش پاش، ڈیوڈ وارنر کیلنڈر ایئر میں 6 سنچریاں بنانے والے آسٹریلوی بلے باز بن گئے

بدھ 7 دسمبر 2016 14:30

پونٹنگ اور میتھیوہیڈن کا ریکارڈ پاش پاش، ڈیوڈ وارنر کیلنڈر ایئر میں 6 سنچریاں بنانے والے آسٹریلوی بلے باز بن گئے

کینبرا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) جارح مزاج آسٹریلوی اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کی رواں برس چھٹی سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی وہ کیلنڈر ایئر کے دوران چھ سنچریاں بنانے والے پہلے آسٹریلوی بلے باز بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے رکی پونٹنگ اور میتھیوہیڈن کا ریکارڈ توڑ دیا، پونٹنگ نے 2003ء اور 2007ء سال کے دوران پانچ، پانچ سنچریاں بنائی تھیں جبکہ میتھیوہیڈن نے بھی 2007ء سال کے دوران ون ڈے میچز میں پانچ سنچریاں بنائی تھیں۔

ون ڈے کی تاریخ میں ایک برس کے دوران زیادہ سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 1998ء میں 9 سنچریاں بنائی تھیں، بھارت کے ہی ساروگنگولی 7 سنچریاں بنا کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ وارنر ایک سال کے دوران زیادہ سنچریاں بنانے والے مشترکہ طور پر دنیا کے تیسرے بلے باز ہیں۔ منگل کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں وارنر نے ڈٹ کر حریف بائولرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچری سکور کی، یہ ان کے کیریئر کی دسویں سنچری ہے۔

وقت اشاعت : 07/12/2016 - 14:30:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :