ویرات کوہلی کو ٹیسٹ کیریئر کے 4 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 41 رنز کی ضرورت

بدھ 7 دسمبر 2016 15:21

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی کو ٹیسٹ کیریئر کے 4 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 41 رنز کی ضرورت ہے، وہ یہ اعزاز پانے والے 14ویں بھارتی بلے باز بن جائیں گے، بھارت کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 15921 رنز بنا رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

کوہلی نے 2011ء میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس وقت ان کا شمار دنیا کے خطرناک بلے بازوں میں کیا جاتا ہے، انہوں نے اب تک 3959 رنز بنا رکھے ہیں اور اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ آج جمعرات سے انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والے چوتھے ٹیسٹ میں چار ہزار رنزوں کا ہندسہ عبور کر لیں گے۔ انہوں نے چودہ شاندار سنچریاں بھی بنا رکھی ہیں۔
وقت اشاعت : 07/12/2016 - 15:21:58