چیتشورپوجارا کو ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کا 17واں بلے باز بننے کیلئے مزید 16 رنز درکار

بدھ 7 دسمبر 2016 15:22

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز چیتشورپوجارا کو ٹیسٹ کرکٹ میں ہم وطن بلے بازوں سدھو اور منجریکر کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے بالترتیب 10 اور 16 رنز کی ضرورت ہے، اس کے ساتھ ہی وہ زیادہ رنز بنانے والے 17ویں بھارتی بلے باز بن جائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارت کی طرف سے سچن ٹنڈولکر ٹیسٹ کرکٹ میں 15921 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔ سدھو نے 3202 اور منجریکر نے 3208 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ پوجارا نے اب تک 41 میچز میں 3193 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی دس شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ آج جمعرات سے انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والے چوتھے ٹیسٹ میں دونوں سابق بلے بازوں کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔
وقت اشاعت : 07/12/2016 - 15:22:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :