روندرا جدیجہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے 5 وکٹیں درکار

بدھ 7 دسمبر 2016 15:22

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) بھارتی ٹیم کے آل رائونڈر روندرا جدیجہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے مزید 5 وکٹیں درکار ہیں، وہ یہ اعزاز پانے والے 20ویں بھارتی بائولر بن جائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارت کی طرف سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے کا اعزاز انیل کمبلے کو حاصل ہے جنہوں نے 619 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ جدیجہ نے اب تک 23 میچز میں 95 وکٹیں لے رکھی ہیں، ان کے پاس ایک ساتھ پرابھاکر اور پریساد کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کا نادر موقع ہے، دونوں بائولرز نے 96، 96 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ اس بات کے امکانات ہیں کہ جدیجہ آج جمعرات کو انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والے چوتھے ٹیسٹ میں کیریئر کی سو وکٹیں مکمل کر لیں گے۔
وقت اشاعت : 07/12/2016 - 15:22:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :