بھارت : دوران پریکٹس نوعمر جمناسٹک کھلاڑی گرنے سے ہلاک

بدھ 7 دسمبر 2016 15:14

بھارت : دوران پریکٹس نوعمر جمناسٹک کھلاڑی گرنے سے ہلاک

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7دسمبر۔2016ء )بھارت میں قومی چیمپئن شپ کے لیے تیاری کرتا نوجوان جمناسٹ پریکٹس کے دوران گرنے سے شدید زخمی ہو کر جان کی بازی ہار بیٹھا۔بھارتی شہر گڑ گاؤں کا رہائشی 17 سالہ برجیش یادیو جمناسٹک کا ماہر تھا اور قومی چیمپئن شپ میں حصہ لینے کی تیاری کر رہا تھا۔برجیش کے کوچز اور ساتھیوں کا کے مطابق وہ آگے کی سمت دہری قلابازی کی پریکٹس کررہا تھاکہ اس دوران بری طرح گر کر اپنی گردن تڑوا بیٹھا،وہ اس سے پہلے متعدد بار یہ مشق کر چکا تھا مگر آخری بار اپنا توازن کھو نے کے باعث یہ اس کیلئے جان لیوا ثابت ہوا۔

(جاری ہے)

حادثے کے بعد برجیش کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ کافی عرصہ زیر علاج رہا، اسکا پورا جسم مفلوج ہوگیا تھااور کچھ عرصہ بعد حالت مزید خراب ہونے کے باعث بالآخر وہ زندگی کی جنگ ہار گیا۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اس قسم کی چوٹ کا شکار ہونیوالے افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار جاتے ہیں تاہم برجیش کی طاقت نے اسے تقریباً 2 ماہ تک زندہ رکھا۔برجیش کی موت نے پورے ملک کو صدمے سے دوچار کر دیا ہے اور شعبہ کھیل سے تعلق رکھنے والے افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رہ کھلاڑیوں کیلئے بہترین طبی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنائے تاکہ آئندہ اس قسم کا واقعہ رونما نہ ہو۔

بھارت : دوران پریکٹس نوعمر جمناسٹک کھلاڑی گرنے سے ہلاک
وقت اشاعت : 07/12/2016 - 15:14:06