سندھ زرعی یونیورسٹی بیڈمنٹن چیمپئین شپ کا فائنل جمعہ 9دسمبر کو کھیلا جائیگا

جمعرات 8 دسمبر 2016 11:27

سکھر۔ 7 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) سندھ زرعی یونیورسٹی بیڈمنٹن چیمپئین شپ کا فائنل جمعہ 9دسمبر کو کھیلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیمپیئن شپ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہو گئی، چئمپین شپ کا پہلا فائنل آغا حفیظ انجینئرنگ فیکلٹی اور شوشل سائنسز کے سجاد راجپرکے مابین کھیلا گیا جو سجاد راجپر نے 21-19 اور 21-14 سے جیتا۔ چیمپئین شپ کا دوسرا سیمی فائنل انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فدا حسین اور فوڈ ٹیکنالوجی کے فراز کے مابین کھیلا گیا جو فراز نے 21-13 اور 21-11 سے جیتا۔ اسطرح فوڈ ٹیکنالوجی کے فراز اور سوشل سائنسز کے سجاد راجپرے فائنل کے لئے کولیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 08/12/2016 - 11:27:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :