آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 15 دسمبر سے شروع ہوگا

جمعرات 8 دسمبر 2016 11:27

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 15 دسمبر سے شروع ہوگا

برسبین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) آسٹریلیا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیست میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 15 دسمبر سے برسبین کرکٹ گرائونڈ پر شروع ہوگا۔ پہلا ٹیسٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیم ان دنوں آسٹریلیا میں موجود ہے اور پریکٹس میچ کھیلنے میں مصروف ہے، پاکستان ٹیم اپنے دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

پاکستان ٹیم کی قیادت مصباح الحق کرینگے جبکہ میزبان ٹیم کی قیادت سٹیون سمتھ کرینگے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبورن میں شروع ہو گا جبکہ دونوں کے درمیان آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا، ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 13 جنوری، دوسرا میچ 15، تیسرا میچ 19، چوتھا میچ 22 جبکہ پانچواں اور آخری میچ 26 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 08/12/2016 - 11:27:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :