ا یشین نیٹ بال چیمپین شپ کل شروع ہوگی

چیمپئن شپ میں 6 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی‘ چیمپئن شپ 11 دسمبر تک جاری رہے گی

جمعرات 8 دسمبر 2016 12:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) ا یشین نیٹ بال چیمپین شپ کل جمعہ سے ملائیشیاء میں شروع ہوگی،پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایاچیمپئن شپ میں 6 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میںپاکستان ، بھارت ،سنگاپور، ملائیشیا، ہانگ کانگ اور برونائی کی ٹیمیں شامل ہیں، اور چیمپئن شپ 11 دسمبر تک جاری رہے گی،واضع رہے کہ چیمپئن شپ میں9 دسمبر کو پاکستان اپنا پہلا میچ سنگاپور کے خلاف، دوسرامیچ ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا، 10 دسمبر کو پاکستان اپنا تیسرا میچ برونائی کے خلاف ، چوتھا میچ بھارت کے خلاف ، جبکہ لیگ کا اپنا پانچویں اورآخری میچ میزبان ملائیشیا ء کے خلاف کھیلے گا۔

(جاری ہے)

چیمپین شپ کا فائنل11 دسمبر کو کھیلا جائے گا اوراسی روز فائنل سے قبل تیسری پوزیشن کا میچ کھیلاجائے گا-
وقت اشاعت : 08/12/2016 - 12:34:06