زخمی لیگ سپنر یاسر شاہ کے متبادل کھلاڑی کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ

جمعرات 8 دسمبر 2016 12:16

زخمی لیگ سپنر یاسر شاہ کے متبادل کھلاڑی کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8دسمبر۔2016ء ) لیگ سپنر یاسر شاہ کی انجری کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے ان کے متبادل کھلاڑی کو آسٹریلیا بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نوجوان لیفٹ آرم سپنر محمد اصغر کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو 17دسمبر کو آسٹریلیا روانہ ہوجائیں گے ۔یاد رہے کہ لیگ سپنر یاسر شاہ پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوکر پریکٹس میچ سے باہر ہوگئے تھے ۔

وقت اشاعت : 08/12/2016 - 12:16:31