پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

جمعرات 8 دسمبر 2016 12:48

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 15 دسمبر سے برسبین میں کھیلا جا ئے گا ۔

(جاری ہے)

ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کیلئے کرکٹ آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ کے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں سائوتھ افریقہ کے خلاف کامیابی حاصل کرنے والے اسکواڈ کو ہی برقرار رکھا ہے۔آسڑیلوی اسکواڈ کپتان اسٹیو اسمتھ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر، جیکسن برڈ، پیٹر ہینڈز کومب، جوش ہیزل ووڈ، عثمان خواجہ، نیتھن لیون، نک میڈنسن، میٹ رینشا، چاڈ سیئرز، میچل اسٹارک اور میتھیو ویڈ پر مشتمل ہے
وقت اشاعت : 08/12/2016 - 12:48:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :