کرکٹ میں ریڈ کارڈ متعارف کروانے کی تجویز

جمعرات 8 دسمبر 2016 13:24

کرکٹ میں ریڈ کارڈ متعارف کروانے کی تجویز

ٴْ میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) میریلیبون کرکٹ کلب(ایم سی سی) نے امپائرز کے گراؤنڈ میں اختیارات میں اضافے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ امپائر کو اتنے اختیارات دیے جائیں کہ وہ خراب رویے کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو میدان سے باہر بھیج سکیں۔کھیلوں کے قوانین کے محافظ میریلیبون کرکٹ کلب کی ورلڈ کرکٹ کمیٹی نے تجویز دی کہ جو کھلاڑی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کے مرتکب ہوں امپائر ان کو میدان سے باہر نکالنے کا اختیار رکھتا ہو۔

(جاری ہے)

فٹبال میں قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر لال رنگ کا کارڈ دکھا کر کھلاڑی میدان سے باہر بھیج دیا جاتا ہے اور دیگر کھیلوں میں بھی اس طرح کے قوانین ہیں اور اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شاید جلد ہی کرکٹ بھی اس طرح کا قانون اپنا لے۔انگلینڈ کے سابق کپتان مائیک بریرلی کی سربراہی کمیٹی میں عظیم آسٹریلین بلے باز اور کپتان رکی پونٹنگ بھی شامل ہیں جس کا اجلاس چھ اور سات دسمبر کو ممبئی میں ہوا اور جس میں فیصلے کے بعد کھلاڑیوں کو میدان باہر بھیجنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے اسے منظوری کیلئے ایم سی سی کی مرکزی کمیٹی کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔اگر یہ تجویز قبول کر لی گئی تو امپائر درج ذیل محرکات کی روشنی میں کسی کھلاڑی کو میدان سے باہر بھیجنے کا مجاز ہو گا۔۔

وقت اشاعت : 08/12/2016 - 13:24:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :