پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

جمعرات 8 دسمبر 2016 13:24

برسبن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 12رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 15 دسمبر سے برسبین میں کھیلا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے لئے کرکٹ آسٹریلیا نے اسی اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے جس نے ایڈیلیڈ کے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں سائوتھ افریقہ کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔ آسٹریلوی اسکواڈ کپتان اسٹیو اسمتھ ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر، جیکسن برڈ ، پیٹر ہینڈز کومب ، جوش ہیزل ووڈ ، عثمان خواجہ ، نیتھن لیون ، نک میڈنسن ، میٹ رینشا، چاڈ سئیرز، میچل اسٹارک اور میتھو ویڈ پر مشتمل ہے۔۔
وقت اشاعت : 08/12/2016 - 13:24:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :