چیمپئنز لیگ: بارسلونا، آرسنل اور نیپولی کامیاب، اپنے گروپس میں ٹاپ پوزیشن

جمعرات 8 دسمبر 2016 13:26

چیمپئنز لیگ: بارسلونا، آرسنل اور نیپولی کامیاب، اپنے گروپس میں ٹاپ پوزیشن

ؑلندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء)یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ میں بارسلونا، آرسنل اور نیپولی نے فتوحات کے ساتھ اپنے اپنے گروپس میں ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔یوئیفا چیمپئنز لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے گروپ سی کے ایک میچ میں بارسلونا نے بورشیا کو با آسانی 0-4سے ہرا کر15 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

تورن نے شاندار ہیٹرک سکور کی، جبکہ لیونل میسی نے ایک گول کیا ہی. مانچسٹر سٹی اور سیلٹک کے درمیان میچ 1-1 گول برابری پر ختم ہوا۔

گروپ اے میں دوپریز کی شاندار ہیٹرک کی بدولت آرسنل نے ایف سی بیسل کو1-4سے ہرا کر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔پیرس سینٹ جرمن اور لیوڈو کے درمیان میچ 2-2 گولز سے برابر رہا۔ گروپ ڈی میں بائرن میونخ نے اٹلیٹکو میڈرڈ کو0-1 گول سے شکست دی، لیونڈوسکی نے واحد گول کیا۔گروپ سی میں نیپولی نے بین فیکا کو زیر کر کے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔۔

وقت اشاعت : 08/12/2016 - 13:26:23