آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان

جمعرات 8 دسمبر 2016 14:33

آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان

برسبین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کیلئے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے اعلان کردہ سکواڈ میں انہی کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے جنہوں نے ایڈیلیڈ میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کا آخری ٹیسٹ جیتا تھا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے میٹ رینشا، پیٹر ہینڈسکومب اور نک میڈیسن ممکنہ طور پر حتمی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

سکواڈ میں اوپننگ بیٹسمین شان مارش کو شامل نہیں کیا گیا۔ وہ انگلی کی چوٹ کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف بھی آخری دو ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔ اعلان کردہ سکواڈ میں سٹیون سمتھ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، میٹ رینشا، عثمان خواجہ، پیٹر ہینڈسکومب، نک میڈیسن، میتھیو ویڈ (وکٹ کیپر)، مچل سٹارک، جوش ہیزل ووڈ، نیتھن لائن، جیکسن برڈ اور چاڈ سیئرز شامل ہیں۔ آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 15 دسمبر سے برسبین میں شروع ہوگا۔

وقت اشاعت : 08/12/2016 - 14:33:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :