پی سی بی کا محمد اصغر کو یاسر شاہ کے بیک اپ کے طور پر آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ

جمعرات 8 دسمبر 2016 14:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے یاسر شاہ کے ان فٹ ہونے کے سبب لیفٹ آرم سپنر محمد اصغر کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مایہ ناز لیگ سپنر یاسر شاہ پریکٹس کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے وہ کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف سہ روزہ وارم اپ میچ نہیں کھیل رہے۔

(جاری ہے)

کرکٹ کی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور امید ہے کہ وہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے قبل فٹ ہو جائیں گے، ان کا کہنا ہے کہ برسبین ٹیسٹ ہمارے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے، کوئی رسک نہیں لینا چاہتے اس لئے نوجوان سپنر محمد اصغر کو یاسر شاہ کے بیک اپ کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ 15 دسمبر سے برسبین میں شروع ہوگا۔
وقت اشاعت : 08/12/2016 - 14:33:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :