کیٹن جیننگز ڈیبیو ٹیسٹ اننگز میں سنچری بنانے والے آٹھویں انگلش بلے باز بن گئے

جمعرات 8 دسمبر 2016 15:16

کیٹن جیننگز ڈیبیو ٹیسٹ اننگز میں سنچری بنانے والے آٹھویں انگلش بلے باز بن گئے

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) انگلینڈ کے اوپننگ بلے باز کیٹن جیننگز نے بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری داغ دی، وہ ڈیبیو ٹیسٹ اننگز میں سنچری بنانے والے آٹھویں انگلش بلے باز بن گئے ہیں، اس سے قبل ایلسٹرکک، اینڈریوسٹراس، ملٹن، گرفتھ، پال گب، سر پلہام وارنر اور ولیم گلبرٹ گریس بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انگینڈ نے بھارت کے خلاف شروع ہونے والے چوتھے ٹیسٹ میں جیننگز کو ٹیسٹ کیپ پہنائی، انہوں نے پہلی ہی اننگز میں شاندار سنچری داغ کر اپنی سلیکشن کو درست ثابت کر دیا، انگلینڈ نے انہیں زخمی حسیب حمید کی جگہ سکواڈ میں طلب کیا تھا۔ جیننگز 112 رنز بنا کر ایشون کی گیند کا نشانہ بنے۔

وقت اشاعت : 08/12/2016 - 15:16:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :