کین ولیمسن کو ون ڈے کیریئر کے 4 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 33 رنز درکار

جمعرات 8 دسمبر 2016 15:16

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز کین ولیمسن کو ون ڈے کرکٹ میں کیریئر کے 4 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 33 رنز درکار ہیں، وہ یہ اعزاز پانے والے 11ویں کیوی بلے باز بن جائیں گے، کیویز کی جانب سے ایک روزہ میچز میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز سٹیفن فلیمنگ کو حاصل ہے جنہوں نے 8007 رنز بنا رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

ولیمسن نے 2010ء میں ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس وقت ان کا شمار دنیا کے مایہ ناز بلے بازوں میں کیا جاتا ہے، انہوں نے اب تک 100 میچز میں 3967 رنز بنا رکھے ہیں اور توقع ہے کہ وہ (آج) جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف آخری ون ڈے میں چار ہزار رنزوں کا ہندسہ عبور کر لیں گے، ولیمسن نے 8 شاندار سنچریاں بھی بنا رکھی ہیں۔
وقت اشاعت : 08/12/2016 - 15:16:44